وزن میں کمی کی خواہشمند خواتین دہی کا استعمال کریں اور وزن گھٹائیں، یہ کہنا ہے کینڈا کے طبی ماہرین کا۔
اکثر خواتین اپنے بڑھتے ہوئے وزن کے حوالے سے فکرمند ہوتی ہیں اور دُ بلا ہونے کے لئے کتنے ہی جتن کرتی ہیں لیکن ماہرین نے تو اس کا بہت ہی آسان سا حل بتا دیا ہے۔
کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ دہی کا استعمال وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
right;">
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دہی میں شامل بیکٹریا پروبائیوٹکس خواتین کے جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے ۔
موٹاپے کا شکار خواتین پر مطالعے کے دوران انہیں 24 ہفتوں تک اس بیکٹریا سے تیار کردہ گولیاں کھلائی گئیں جس سے ان کے وزن میں اوسطاً7.9 سے 11.5 پونڈز تک کمی ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹریا ہمارے معدے میں موجود بیکٹریاز پر اثرانداز ہوتا ہے جس سے میٹابولزم اور نظام ہضم بہتر ہوتا ہے اور وزن بڑھنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔